• news

5ارب کے ریلیف پیکج کی تفصیل پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے، ق لیگ نے تحریک التواء جمع کروا دی

لاہور (این این آئی)ق لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب حکومت کی طرف سے 5ارب کی خطیر رقم کے رمضان ریلیف پیکیج کے استعمال کی تفصیل پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے تحریک التواء کا ر جمع کروا دی۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی تحریک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ایس ایچ اوز، پٹواری، تحصیل دار چھابڑی فروشوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر کے انہیں زبردستی مصنوعی رمضان بازاروں میں اشیاء بیچنے پر مجبور کر رہے ہیں اور رمضان بازاروں کے انتظامات کی آڑ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن