• news

او آئی سی اور عرب لیگ کی شام کے تمام فریقین سے جنگ بندی کی اپیل

دمشق (ثناء نیوز) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں شام کے تمام فریقوں سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ نبیل العرابی اور اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم او آئی سی کی طرف سے جاری دستخط شدہ اپیل میں شام کے تمام متحارب فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ہر قسم کی لڑائی اور تشدد روک دیں اور جنگ بندی کی جائے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ شام میں خونریزی روک دی جائے تاکہ امدادی تنظیم بے گھر ہونے والوں کو انسانی بنیادوں پر امداد  فراہم  کر سکیں۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی طاقتوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ان کی اپیل کی حمایت کریں اور شام کی حکومت اورگروپوں کو رمضان المبارک کے دوران ہتھیار ڈالنے پر قائل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن