• news

سندھ حکومت کا کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کا فیصلہ

کراچی (ثناء نیوز) کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور بڑے آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ آپریشن میں جدید اسلحہ اور خصوصی گاڑیاں بھی  استعمال کی جائیں گی  جبکہ  پولیس  کی 100 موبائلز  کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی  کے مطابق  شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے تناظر میں کراچی میں بھی ایک اور بہت بڑے آپریشن  کا فیصلہ  کیا گیا ہے یہ فیصلہ  حکومت سندھ نے کراچی میں کچی آبادیوں میں موجود کالعدم تنظیموں  کے مضبوط  نیٹ ورک  کو توڑنے  کے لئے کیا ہے ۔ اس حوالہ سے  سندھ حکومت نے تیار کردہ حکمت عملی  محکمہ داخلہ کے ذریعہ سندھ پولیس کو دیدی ہے جس کے تحت سندھ پولیس کو جدید اسلحہ اور خصوصی طرز کی  گاڑیاں  فراہم کی جائیں گی ۔ پولیس  کی 100 موبائلز کو بلٹ پروف بنایا جائیگا۔  اس وقت  پولیس کے پاس موجود 37 بکتر بند گاڑیوں  کو بی فور سے بڑھا کر بی سکس پروٹیکشن  دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے اس اقدام  سے پولیس کو دہشت گردوں سے مقابلہ  میں آسانی  ہو گی۔  فیصلہ کیا گیا ہے کہ  یہ مخصوص    بکتر بند گاڑیاں    اورنگی ٹائون ، بلدیہ کالونی  ، لانڈھی اور دیگر حساس علاقوں میں استعمال  کی جا سکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن