کراچی ائر پورٹ حملہ، پولیس نے اطراف کی آبادیوں میں رہائشیوں کی تفصیلات جمع کرنی شروع کردیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ائر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر دو ہفتے قبل ہونیوالے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے پہلوان گوٹھ اور اطراف کی دیگر آبادیوں کے مکینوں کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق کوائف اکٹھا کرنے کا کام سپیشل برانچ ا ور پولیس اہلکار کر رہے ہیں۔ کوائف اکٹھا کرنے کا کام 3 سے 4 دن میں مکمل کر لیا جائیگا۔