• news

گھریلو ملازمہ‘ 3 خواتین اورکمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

حافظ آباد/ فیصل آباد/ جھنگ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں گھریلو ملازمہ‘ تین خواتین اور کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق محلہ شریف پورہ کا حمزہ فیاض گھریلو ملازمہ (ن) کیساتھ تین ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ حاملہ ہونے پر ملازمہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گھر سے نکال دیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق موضع گاہنے والا میں غلام عباس، محمد اشرف، شاہد، اظہر اور اعجاز پانچ افراد نے جواں سالہ لڑکی مسماۃ (ن) کو باری باری اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ موضع کوٹ نولاں میں تین اوباش افراد اظہر، فخر اور اظہر نے 17سالہ دوشیزہ مسماۃ (س) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس دوران ایک نامعلوم ساتھی پہرہ دیتا رہا۔ پولیس نے  مقدمہ درج کر لیا۔ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں سومیاں بھولو کی 15 سالہ (ف) گھر میں موجود تھی کہ گائوں کے اوباش ثناء اللہ وٹو نے گن پوائنٹ پر اسے دبوچ لیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔  فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے میں نوجوان حسین نے کمسن بچے چاند شاہ زیب کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن