فیصل آباد: جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے تشدد کرکے خاتون قتل کردی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے تشدد کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے مراد آباد میں جعلی پیر شہباز اور اس کے ساتھی نے لاہور سے آئی 22سالہ خاتون فضیلت بی بی کو جنات نکالنے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔