• news

پشاورہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی ناصرخان آفریدی کی رکنیت بحال کر دی قیصر جمال کے حکم امتناعی میں توسیع

پشاور (اے پی پی) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ناصرخان آفریدی کی رکنیت بحال کردی ہے۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل دورکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ واضح رہے ٹربیونل نے حلقہ این اے 46 خیبر ایجنسی سے رکن ناصر خان آفریدی کی رکنیت منسوخ کردی تھی اورحلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ناصرخان نے اپیل دائرکی تھی اور سپریم کورٹ نے اپیل پشاورہائی کورٹ منتقل کر دی تھی جبکہ فاضل بنچ نے این اے47 سے رکن قومی اسمبلی قیصرجمال آفریدی کے حق میں جاری کردہ حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن