• news

میانوالی میں 22سالہ لڑکی کو 10سالہ لڑکے کیساتھ ونی کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار) نواحی قصبہ شادیہ کے میں 10لڑکے محمد آصف کے ساتھ 22سالہ لڑکی سکdنہ کو ونی کر دیا گیا۔ دس سالہ لڑکے آصف کی والدہ یاسمین کے ساتھ لڑکی سکینہ کے بھائی ممتاز کے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات بیان کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پنچائت کے مبینہ فیصلہ کے مطابق سکینہ کو دس سالہ آصف کے ساتھ ونی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک مولوی اللہ ڈوایا نے دونوں کا نکاح بھی پڑھوایا۔ مختلف ذرائع سے پولیس کو اطلاع ملی تو تھانہ واں بھچراں نے دس افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس حکام کے پی آر او کے مطابق ونی کے واقعہ کے بدلے تھانہ واں بھچراں پولیس کارروائی کر رہی ہے۔ ادھر نمائندہ نوائے وقت کے پوچھنے پر پولیس نے اس واقعہ کے بارے میں مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ دوسری طرف اسکی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن