• news

مودی پرسوں مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ کریں گے: حریت رہنمائوں کا ہڑتال کا اعلان

سرینگر(کے پی آئی+اے ایف پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے سلسلے میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل پولیس کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی جبکہ وزیر اعظم کی سکیورٹی کو ممکن بنانے کیلئے دلی سے خصوصی کمانڈوز سرینگر پہنچ گئے ہیں جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے دو دھڑوں نے پرسوں 4 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر ہڑتال اور مظاہرے کی کال دے دی۔ مودی یہاں پہنچ کر آرمی ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ وزارت عظمیٰ کے حلف کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ امید ہے وہ مرکزی ادارے میں کشمیری نوجوانوں کی بھرتی اور پیکیج کا اعلان اور پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن