• news

کراچی، اسلام آباد میں سرکاری مکانات پر ریٹائرڈ ملازمین کا قبضہ، پی اے سی ارکان برہم

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی  کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں ایک کھرب سے زائد مالیتی 250ایکڑزمین پرقائم سرکاری رہائشگاہوں پر 3ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین قابض ہیں۔کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر قانونی قابضین سے  قبضہ ختم نہ کرانے پر حکام کی سزرنش کی۔۔اے پی پی کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے مالیاتی امورپر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزارت ہر ممکن طریقے سے مالیاتی نظم ونسق یقینی بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن