افغان الیکشن کمشن نے صدارتی الیکشن کے ابتدائی نتائج مؤخر کر دیئے
کابل (آن لائن+اے ایف پی ) مشرقی افغانستان میں طالبان کے ایک بڑے حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی میں 40طالبان اور 11 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ دھاندلی کی شکایت اور دیگر مسائل کے سبب افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی نتائج کا اعلان کئی روز تک مؤخر کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا شکایت کیلئے ہم نے 2ہزار پولنگ سٹیشنز پر بڑے ووٹوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور انکی گنتی کر رہے ہیں۔افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اولسی جرگہ نے اطلاعات تک رسائی کے قانون کی منظوری دیدی۔