سوئس فٹبال ٹیم کے کوچ بھی ریٹائر
جنیوا (سپورٹس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجر و کوچ اٹمار ہزفیلڈ نے ورلڈکپ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 65 سالہ کوچ و منیجر کے عہد میں ٹیم نے 18 ٹائٹل جیتے تھے جن میں چیمپئنز لیگ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیرئیر پر فخر ہے جہاں بھی کام کیا نقصان نہیں ہو گا۔