• news

اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی معیاد میں 31 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی معیاد میں ایک بار پھر 31 دسمبر تک توسیع کردی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نادرا کو جاری احکامات میں کہا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اب شہری اپنے غیر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کو 31 دسمبر 2014ء تک کمپیوٹرائزڈ کرا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن