• news

متاثرین وزیرستان کی سندھ میںآبادکاری پر خاموش نہیں بیٹھیں گے: جلال شاہ

پڈعیدن (نامہ نگار) سندھ یونائٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے 3  جولائی کو کراچی میں سندھ سے محبت کرنے والی تمام  سیاسی تنظیموں، سول سوسائٹی و قوم پرست جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں وزیرستان کے آپریشن متاثرین کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں اور 3 جولائی کے بعد تمام قوم پرستوں سمیت سیاسی  جماعتیں بھرپور جدوجہد  کا آغاز کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جلال محمود شاہ نے کہا وزیراعلیٰ سندھ اور  انکی ٹیم سندھ کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ پہلے انہوں نے کہا متاثرین کو سندھ میں نہیں آنے دیں گے  اور اب  ان کو سندھ میں بسانے کیلئے سپیشل پیکیج دے  رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو سندھ کو نقصان ہوگا۔ وزیراعلیٰ غیرذمہ دار شخص ہیں ، بیان کچھ دیتے ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں، سندھ کی قومیت پرست جماعتوں، سندھ دوست جماعتیں خاموش بیٹھنے والی نہیں ہیں۔ سندھ دھرتی کا امن مزید تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ سندھ پہلے ہی مشکل گھڑی میں ہے، اگر کسی جگہ آپریشن کیا جائے تو اس کا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ ہے وہاں کے لوگوں کو یہاں آکر آباد کر دیا جائے۔ انہیں ان علاقوں میں بھی  ارینج کیا جا سکتا ہے وہاں بھی انہیں ہر قسم کی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔
جلال شاہ

ای پیپر-دی نیشن