لگتا ہے نواز شریف اپنی مدت مشکل سے پوری کر سکیں گے: امین فہیم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم سے پیر آف بالانی سید وسیم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ نواز شریف تلخ تجربات کے باوجود کچھ نہ سیکھ سکے۔ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں لگتا ہے نواز شریف اپنی مدت مشکل سے پوری کر سکیں گے۔ میرے بیٹے جمیل الزمان صدیقی کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی آفرز ہوئیں، اپنے ضمیر کے مطابق تمام آفرز مسترد کر دیں۔ وزیراعظم انہی قوتوں سے محاذ آرائی میں الجھے ہوئے ہیں جن قوتوں کی بدولت وہ ہمیشہ برسر اقتدار آتے ہیں۔ اگر اب بھی انہوں نے محاذ آرائی کی پالیسی ترک نہیں کی تو ان کے سیاسی حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے۔
امین فہیم