سپریم کورٹ نے حلقہ پی پی 170 ننکانہ صاحب سے طارق باجوہ کی کامیابی کا معطل شدہ نوٹیفکیشن عبوری طور پر بحال کردیا
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کے ایک مقدمہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 ننکانہ صاحب سے طارق باجوہ کی کامیابی کا معطل شدہ نوٹیفیکشن عبوری طور پر بحال کرتے ہدایت کی ہے کہ طارق باجوہ کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صوبائی اسمبلی کے انتخابی عذرداری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار طارق باجوہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس حلقہ کے عوام ایک سال سے نمائندگی سے محروم ہیں اسلئے ان کے موکل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو طارق باوجوہ کامعطل شدہ نوٹیفکیشن بحال کر دیا اور قرار دیا کہ طارق باجوہ کے خلاف جعلی ڈگری کے معاملے کی سماعت بعد میں کی جائے گی۔
طارق باجوہ