• news

سعودی عرب میں جعلی شراب کا دھندا کر نے والے 15 بھارتی گرفتار

ریاض (آن لائن ) سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات کے حکام اور پولیس نے جعلی شراب تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے اور وہاں سے 15 بھارتی تارکین وطن اور پانچ سعودی شہریوں کو جعلی شراب بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ وہ وسطی گورنری الخارج میں جعلی شراب بنانے کا دھندا کر رہے تھے۔سعودی حکام نے ان کی فیکٹری سے جعلی شراب کی بوتلوں کے علاوہ بھاری مقدار میں بھنگ بھی ضبط کر لی ہے۔ اور وہ اس کو برطانیہ کے برانڈ ''شاہ رابرٹ دوم'' کے لیبل والی بوتلوں میں بھر کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے۔ سعودی حکام نے ان کی فیکٹری سے جعلی شراب کی بوتلوں کے علاوہ بھاری مقدار میں بھنگ بھی ضبط کر لی ہے۔
سعودی عرب/جعلی شراب

ای پیپر-دی نیشن