• news

دہلی میں ریپ کے مقدمات کی شرح سب سے زیادہ ہے: بھارتی ادارہ

بیجنگ (بی بی سی) بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کا کہنا ہے ملک میں روزانہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 92 مقدمے درج ہوتے ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق دارالحکومت دہلی میں خواتین سے جنسی زیادتی کے معاملات کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ بیورو کے اعداد و شمار کے حساب سے سنہ 2013 میں دہلی میں ریپ کے 1636 مقدمات درج ہوئے جو ملک میں درج ہونے والے مقدمات کا چار اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد تھے۔

ای پیپر-دی نیشن