• news

ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولیوں سے محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہوا: وزیر خزانہ

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گذشتہ برس کے لئے ٹیکس وصولیوں سے حاصل ہونے والے محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہو گیا۔ جبکہ آئندہ برس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لئے طے شدہ ہدف 2810 ارب روپے کے حصول کا ہو گا۔ اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہاں بدھ کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گذشتہ برس 2013-14 ء کے لئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں کیا۔ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ اور ان کی تمام ٹیم کو نہایت محنت اور جانفشانی سے کام کرنے اور طے شدہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ سب ایف بی آر کی تمام ٹیم کے عزم، کام کی جانب خلوص اور محنت و جانفشانی سے ممکن ہوا ہے کہ صرف ایک برس کے عرصہ میں ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ

ای پیپر-دی نیشن