پنجاب حکومت کا کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی تربیت کا فیصلہ
لاہور (ثناء نیوز) پنجاب حکومت نے شیڈول چہارم میں شامل کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 6 ماہ کا کورس پاس کرنے پر کارکن کا نام شیڈول چہارم سے نکال دیا جائے گا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں شیڈول چار میں شامل 1300 سے زائد افراد کو 6 ماہ کے ووکیشنل کورسز کرانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ کورس میں فنی تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف مکاتب فکر کے علماء کے لیکچرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کا مقصد کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی ذہنی اصلاح کرنا ہے۔ تربیتی کورس کی ہر کلاس 40 افراد کی ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پروگرام کیلئے 24 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ شیڈول 4 میں شامل افراد مقامی تھانے کو بتائے بغیر شہر سے باہر نہیں جاسکتے جبکہ انہیں ہر ہفتے علاقے میں اپنی موجودگی کی اطلاع بھی پولیس کو دینا ہوتی ہے۔
شیڈول/4 افراد