فٹبال ورلڈ کپ: ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث گروہ گرفتار
ریوڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک)برازیل میں پولیس نے فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عالمی گروہ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے اس گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا ہے جن سے ایک سو ٹکٹ، کمپیوٹر، امریکی ڈالر، موبائل فون اور کاغذات برآمد کیے گئے ہیں۔برآمد ٹکٹوں میں سے کچھ سپانسروں کے کوٹے کے ہیں جبکہ کچھ برازیلی ٹیم کی انتظامیہ کیلیے تھے۔پولیس کا خیال ہے کہ ایسے ہی کچھ ٹکٹ غیر ملکی سیاحوں کو فروخت کیے گئے تھے۔حکام کا خیال ہے کہ یہ گروہ گذشتہ چار ورلڈ کپ سے اس کام میں مصروف تھا اوہر مقابلے میں تقریباً نو کروڑ ڈالر کمائے۔