• news

کولمبین گلوکارہ شکیرا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گی

ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک )کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔یہ اختتامی تقریب 13 جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل منعقد ہوگی اور شکیرا وہاں ’لا لا لا‘ (برازیل 2014) گائیں گی۔یہ لگاتار تیسرا موقع ہے کہ شکیرا ورلڈ کپ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی۔ اس سے قبل وہ 2010 میں جنوبی افریقہ اور 2006 میں جرمنی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن