طاہر القادری کی زیر صدارت ہمخیال جماعتوںکا غیر رسمی اجلاس، مجلس وحدت المسلمین کی تجاویز قبول کر لی گئیں
لاہور (این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں ہم خیال جماعتو ں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں انقلاب کے پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میںمجلس وحدت المسلمین کے دس نکاتی ایجنڈے میں مزید تجاویز کو قبول کر لیا گیا۔