صدر ممنون آج سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے
اسلام آباد (ثناء نیوز) صدر ممنون حسین آج سعودی عرب کے دورے سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق 6 جولائی کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی تقریب حلف برداری ہوگی صدر ممنون نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔