حب : ایف سی نے 15 ہزار لٹر ڈیزل کراچی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کوئٹہ ( این این آئی) ایف سی ترجمان کے مطابق حب سے دو ٹرکوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر 15 ہزار ڈیزل کراچی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران سے غیر قانونی طور پر دو ٹرکوں کے ذریعے ڈیزل غیر قانونی طور پر کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ ایف سی نے چھاپہ مار کر ڈیزل کو برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔