ارسلان افتخار سچے ہوتے تو استعفیٰ نہ دیتے: ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار سچے ہوتے تو استعفیٰ نہ دیتے۔ ارسلان افتخار اپنی غلطیوں پر غصہ اتار رہے ہیں۔ ہم نے کوئی بے بنیاد الزامات نہیں لگائے، اگر کسی کا ریکارڈ صاف ہو تو وہ مستعفی نہیں ہوتا۔ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے ثبوت دیئے ہیں۔