• news

میانمار: بودھوں کے حملے جاری‘4 مسلمان جاں بحق ‘ منڈالے شہر میں کرفیو

ینگون(این این آئی) میانمار کے شہر منڈالے میں مسلم کش فسادات کے دوران چار افراد جاں بحق جبکہ کئی املاک کو تباہ کردیا گیا ۔میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے کے سیکیورٹی چیف نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوروزقبل شہر کے ایک ہوٹل کے مسلمان مالک کی جانب سے بدھ ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی خبر پھیلنے پر کشیدگی پھیل گئی تاہم گزشتہ روز اس میں مزید اضافہ ہوا اور موٹر سائیکلوں پر سوار بدھ شدت پسندوں نے مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں پر پتھراؤ کیا۔ جس کے نتیجے میںچار افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔منڈالے شہر میں کرفیو لگا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن