• news

اوکاڑہ: کشیدگی شدت اختیار کر گئی، فائرنگ سے 2 مزارعین جاں بحق، 3 زخمی

اوکاڑہ (نامہ نگار) چک نمبر 15 فور ایل میں مزارعین اور قانون نافذ کرنے والوں میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو مزارع جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔ مزارعین کے چکوک میں اشتعال پایا جانے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ مزارعین اور  قانون نافذ کرنے والوں کے مابین گذشتہ کئی روز سے جاری کشیدگی آج شدت اختیار کر گئی۔ چک نمبر 15 فور ایل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو مزارعین جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ چک نمبر 15 فور ایل سے 40 سے زائد مزارعین  کو گرفتار کر کے لے گئے۔ واقعہ کے بعد مزارعین کے چکوک میں اشتعال پایا جانے لگا ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ واقعہ میں قانون نافذ کرنے والوں کے 3 ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
2 مزارعین ہلاک

ای پیپر-دی نیشن