نارنگ منڈی: یتیم لڑکی زیادتی کے بعد قتل، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
نارنگ منڈی، فیصل آباد، پاکپتن، حجرہ، گوجرہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی + خصوصی رپورٹر ) نواحی گائوں کھنڈہ کی 25 سالہ یتیم خاتون شہناز بی بی کو 7 درندہ صفت ملزمان نے کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش نور پور سیفن میں پھینک دی۔ لواحقین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سخت نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے مقتولہ کو گائوں کے ناصر وغیرہ سات ملزمان نے کئی روز قبل گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔ لواحقین نارنگ منڈی پولیس کو اغوا کے مقدمے کے اندراج کیلئے منت سماجت کرتے رہے لیکن پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج نہ کیا۔ پولیس کی لاپرواہی کے باعث ملزمان نے کئی روز تک اجتماعی زیادتی کے بعد اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا اور پھر قتل پر پردہ ڈالنے کے لئے اس کی نعش قلعہ کالروالاکے قریب نور پور سیفن میں پھینک دی جہاں راہگیروں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی مقتولہ کے لواحقین نے روتے ہوئے بتایا نارنگ منڈی پولیس کی مجرمانہ غفلت سے ہماری بچی قتل ہوئی اگر پولیس اغوا کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیتی تو قتل تک نوبت نہ پہنچتی۔علاوہ ازیں فیصل آباد، پاکپتن، حجرہ گوجرہ میں 4 خواتین، لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا۔ فیصل آباد میں منصور آباد کے علاقے بسم اللہ ہوٹل کے قریب ملزم اعجاز نے جمیل کی ہمشیرہ سے زیادتی کی۔ پاکپتن میں گائوں ملک پور کی رہائشی (ن) سے رانا محمود وغیرہ تین افراد اسے زبردستی اغوا کرکے ساہیوال کے ہوٹل عثمانیہ لے گئے جہاں ملزم رانا محمود نے کمرہ بک کروا کر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گوجرہ میںچک415 ج ب کے الطاف کے بیٹے تیرہ سالہ سجاد عبدلطیف 371 ج ب کے ندیم اور شاہ زیب پوائنٹ پر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے اور ویڈیو فلم بنا کر اسے ڈراتے رہے۔ حجرہ شاہ مقیم میں گائوں کے بااثر زمیندار محکمہ صحت کے ملازم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی ساتھی احمد دین بھٹہ کے بیٹے اوباش ملزم عتیق نے گائوں اجہ بھٹہ کی کریما ں بی بی جو کھیتوں سے چارا کا ٹ رہی تھی اس کو گن پو ائنٹ پر دبو چ لیا اور ہوس کا نشا نہ بناڈالا۔19/Dکی خاتون حلیمہ بی بی کی ملز م عامر علی نے گن پوائنٹ پر عزت تا ر تا ر کر دی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹھیکری والا میں اغوا کے بعد لڑکی سے زیادتی اور اسے فروخت کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے ملزموں کی گرفتاری کے لئے فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔
زیادتیاں