• news

تحریک طالبان مری میں دہشت گردی کر سکتی ہے، سکیورٹی ایجنسیوں نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک طالبان پاکستان نے سیاحتی مرکز مری کو دہشت گردی کے لئے ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے سکیورٹی ایجنسیوں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے ٹی ٹی پی کے کچھ افراد کی مری کی جانب جانے کی رپورٹ ملی ہیں جس میں وہ کوئی دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں اس کے لئے مری یا اس سے ملحقہ کسی علاقے میں دہشت گردی کی جا سکتی ہے۔ اس لئے وہاں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں مری اور اس سے ملحقہ علا قوں میں ہر سال تقریبا10 لاکھ سیاح پورے ملک سے آتے ہیں جو مئی کے آخر سے اگست کے آخر تک وہاں پر آتے ہیں۔ اس لئے وہاں پر سخت حفاظتی انتطامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سکیورٹی الرٹ

ای پیپر-دی نیشن