• news

گلوبٹ کی خاموشی کے ساتھ عدالت میں پیشی، مزید 7 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہریوں کے ہاتھوں پٹائی کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گلوبٹ کو گذشتہ روز خاموشی سے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلوبٹ کو عدالت میں لانے کا معاملہ خفیہ رکھا گیا۔ گلوبٹ کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے گلوبٹ کو مزید سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
گلوبٹ/پیشی

ای پیپر-دی نیشن