وزیراعظم نے ائر پورٹ سکیورٹی فورس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے ائر پورٹ سکیورٹی فورس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ایوی ایشن ڈویژن میں 450 اے ایس آئی اور کانسٹیبلوں کو فوری طور پر بھرتی کیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے حکام کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ اے ایس ایف میں شامل اہلکاروں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائے۔
بھرتی / منظوری