• news

پشاور: طیارہ فائرنگ کیس کا دوسرا ملز م کمانڈر ولی اللہ بھی گرفتار

پشاور (آن لائن) پشاور طیارہ فائرنگ کیس کا اہم ملز م کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ولی اللہ سلیمان خیل سے گرفتار کرلیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان گروپ شاہد کا اہم کمانڈر ولی اللہ بڈھ بیر مسجد حملہ کیس سمیت دیگر اہم بڑی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ جمعرات کے روز پشاور کے نواحی علاقے سلیمان خیل میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران  ولی اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ولی اللہ بڈھ بیر میں مسجد پر دستی بم حملے میں بھی ملوث تھا اور دیگر پانچ بڑے مقدمات بھی ولی اللہ کیخلاف دیگر تھانوں میں درج تھے۔ ولی اللہ کو سکیورٹی فورسز    نے  حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ دیگر درجنوں مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔
طیارہ کیس/ملزم گرفتار

ای پیپر-دی نیشن