• news

مودی کیلئے آرٹیکل 370 کو آئین سے نکالنا ممکن نہیں ہو گا: میر واعظ

اسلام آباد (جاوید صدیق) آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ نریندرا مودی اگر کشمیر کو اقتصادی مسئلہ سمجھتے ہیں تو یہ ان کی بڑی بھول ہے کشمیر اقتصادی مسئلہ نہیں ہے کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کو ان کا حق خود اختیاری دینے سے حل ہو گا۔ سرینگر سے فون پر نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ نریندرا مودی کل سرینگر پہنچ رہے ہیں‘ حریت کانفرنس نے ان کی آمد پر ہڑتال کی کال دی ہے۔ مودی کا خیال ہے کہ کشمیر کا مسئلہ معاشی ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے کشمیریوں کا اصل مسئلہ ان کو مستقبل کے فیصلہ کا اختیار دینا ہے لیکن نریندرا مودی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ میر واعظ سے پوچھا گیا کہ وزیراعظم نریندرا مودی نے آرٹیکل 370 کو بھارتی آئین سے نکالنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے تو میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو نکالنے کے سنگین خطرات ہیں‘ مودی کے لئے یہ ممکن نہیں ہو گا۔ کشمیریوں کو اس بات پر بھی تشویش ہے کہ نواز شریف مودی ملاقات کے بعد کشمیر کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
میر واعظ

ای پیپر-دی نیشن