فرانس کا عدالتی نظام سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: نکولس سرکوزی
پیرس (اے پی پی) سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ ملک کا عدالتی نظام سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق نکولس سرکوزی پر2007ء میں انتخابی مہم کی تحقیقات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نکولس سرکوزی نے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ ان کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فرانسیسی قوانین کی پابندی کی۔کبھی غیر قانونی اقدام نہیں کیا۔