• news

طاہر القادری اور عمران خان کی سیاست زیادہ دیر چلتے نظر نہیں آتی‘ رحمن ملک

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کی سیاست زیادہ دیر چلتے نظر نہیں آ تی۔وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ طاہر القادری کا طیارہ لاہور میں لینڈ کریگا، یہ ڈیل کا نتیجہ تھا، اب ملک کا سیاسی درجہ حرارت کم ہوتا نظر آئیگا اور امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف موجودہ صورتحال کو سنبھال لیں گے۔ چوہدری نثار کی مسلم لیگ (ن) سے ناراضگی اور انکو موجودہ صورتحال میں مشورہ دینے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے وہ اس بارے میں کوئی رائے نہیں دیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کی نگرانی کرنے پر حکومت کو امریکہ سے شدیداحتجاج کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ شروع ہی سے دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن