امریکہ : فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کا مکا ،ریفری دم توڑ گیا
نیویارک(آن لائن) امریکہ کے شہر ڈیٹرائٹ میں فٹ بال میچ کے دوران ناراض کھلاڑی کے مکے کا شکار بننے والا ریفری ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ 44 سالہ بینی وکز نے ایک میچ کے دوران کھلاڑی بصیل عبدالعامر سعد کو بے قاعدگی کا مرتکب ہونے پر میدان سے باہر جانے کا کہا جس پر مشتعل ہوکر بصیل نے بینی کے سر پر جان لیوا مکا رسید کردیا۔ بینی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ شدید دماغی چوٹ کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ پولیس مکا مارنے والے کھلاڑی سے تفتیش کررہی ہے ۔جبکہ اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ مکار ریفری کی ہلاکت کی بنیادی وجہ نہیں ہے اس لئے اس کا موکل بے گناہ ہے۔