• news

گھانا فٹبال ایسوسی ایشن قومی فٹبال ٹیم سے نیا کنٹریکٹ کریگی

گھانا (سپورٹس ڈیسک) گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے مستقبل میں کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں سے کنٹریکٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برازیل میں جاری ورلڈکپ سے قبل اور ایونٹ کے دوران میچ فیس تنازع کی وجہ سے کھلاڑیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ گھانا حکام کو چارٹرڈ طیارہ کے ذریعے میچ فیس برازیل بھجوانا پڑی تھی کیونکہ کھلاڑیوں نے پریکٹس سے بھی انکار کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق اب کنٹریکٹ ہو گا اور بونس فیس بھی بنک میں ٹرانسفر ہو گی۔ گھانا فٹبال ٹیم کے کوچ نے انکشاف کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ میں سخت کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کیا جائے گا۔ کولیسی اپیاہ کے مطابق کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ پر دستخط کرانے کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن