پاکستان کیساتھ سیریز کیلئے حکومتی کلیئرنس ضروری ہے:بھارتی بورڈ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے سیکرٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں تاہم اس کے لیے حکومت کی کلیئرنس کی ضرورت ہوگی۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کا یہی موقف ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اسکا علم ہیے۔سنجے پٹیل کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں بی سی بی کے ایک اعلامیے میں چیئرمین بی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے 2015 سے 2023 کے درمیان چھ دوروں کے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔