• news

صحافیوں کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام

قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے قونصل جنرل جاوید جلیل خٹک نے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں ایک لنچ کا اہتمام کیا جس میں اشفاق احمد۔ خالد محمود گوندل۔ سہیل خاور۔ ارشد انجم۔ حافظ زاہد علی۔ عظمت انصاری۔ احسن اشتیاق۔ اشفاق احمد اے آر وائی۔ محمد عتیق ۔ جمیل خان۔ زمرد بونیری۔ سبط عارف۔ طاہر منیر طاہر اور قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل جاوید جلیل خٹک نے موجودہ ملکی صورتحال اور میڈیا کے کردار پر گنت گوکی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ معاشرے کی برائیوں کو اجاگر کرنے اور مثبت تنقید کرکے حکومتوں کی راہنمائی کرنے میں میڈیا کا کردار یقیناً بہترین ہے صحافی معاشرے کے بہترین نقاد ہوتے ہیں جبکہ صاف ستھری اور سچی ممانت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ قوموں کی راہنمائی میں صحافیوں کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے صحافی اپنی جان جو کھوں میں ڈال کر عوام الناس کو صحیح اور حقیقی صورت حال سے آگاہ کرتے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہے۔
جاوید جلیل خٹک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی صحافی جن کا تعلق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے ہے اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں تاہم صحافیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کریں اور اقوام عالم کواس کی مثبت تصویر دکھائیں۔ جہاں پاکستان میں کچھ منفی کام ہو رہے ہیں میں وہاں بہت سے ایسے مثبت کام بھی ہو رہے ہیں جن کے بارے اقوام عالم کو بتانے کی ضرورت ہے اور یہ کام صحافی حضرات بطریق احسن کرسکتے ہیں۔
صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران صحافیوں کی تنظیم PJFپاکستان جنرلسٹ فورم کا ذکر آیا تو قونصل جنرل جاوید جلیل خٹک نے پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان کی توجہ اس طرف مبذول کروائے ہوئے ہیں کہا کہ PJFکو ان ایکشن لانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں اور اس سلسلہ میں قونصلیٹ اگر کوئی کردار ادا کرسکے تو ہم حاضر ہیں۔ یادرہے کہ PJFکے تاحال ایک ہی بار الیکشن ہوئے ہیں ایک سال کے بعد PJFکی باڈی قانونی طور پر ختم ہو جانے کے باوجود عرصہ چارسال سے دوبارہ ایکشن نہیں ہوتے جس کی وجہ سے PJFجمود کا شکار ہے اس سلسلہ میں گزارش ہے کہ PJFکو دوبارہ لائیو کیا جائے نئے لوگوں کو آگے لایا جائے تاکہ وہ صحافیوں کو فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن