پرنس چارلس کا دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار،طحہٰ قریشی کی تعریف
برطانیہ( ) فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈویلپمنٹ کے چیئرمین اور ممبر برٹش ایمپائر طحہٰ قریشی نے ملکہ الزبتھ3 کی سالگرہ پر بکنگھم پیلس میں منعقد ہونے والی کوئیز گارڈن پارٹی میں خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر شہزادہ چارلس سے ملاقات بھی کی بارش کے باوجود شاہی خاندان نے تقریب کو بھرپور انداز سے منایا اور اس موقع پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔ شہزادہ چارلس اور طحہٰ قریشی کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس موقع پر کچھ سنجیدہ معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران شہزادہ چارلس اور طحہٰ قریشی نے سابق پاکستانی ہائی کمشنرز اور پاکستان کے کئی شہروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ چارلس نے طحہٰ قریشی کو ان کی نئی کتاب ”میرا جہادچک 444 سے بکنگھم پیلس تک“ کی بھی مبارکباد دی اورپاکستان کی سادہ اور پرخلوص زندگی کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر شہزادہ چارلس نے ایک بار پھر پاکستان کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔شہزادہ چارلس نے طحہٰ قریشی اور ڈائریکٹر آپریشنز (FIRD) عمر محمود کی تعلیم کے لئے کئے گئے اقدامات کو خوب سراہا اور ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔