میر پور خاص زمیندار کی جیل سے 17ہاریوں کو بازیاب کرا لیا گیا
میر پور خاص (نوائے وقت رپورٹ) میرپور خاص پولیس نے عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل سے 17 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب کرائے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ گاؤں زاہد خان مری میں پیش آیا۔ پولیس نے عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارا۔ بازیاب کرائے گئے 17ہاریوں میں 5 بچے اور خواتین بھی ہیں۔ زاہد خان نامی زمیندار نے ہاریوں کو 4 سال سے نجی جیل میں قید کر رکھا تھا جہاں ان سے جبری مشقت لی جارہی تھی۔
ہاری/بازیاب