قصور میں 5 سالہ بچے، چیچہ وطنی اور جھنگ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی
قصور+ نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گاوں نورپور میں اوباش نوجوان کی پانچ سالہ بچے سے زیادتی۔ صادق نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم مبشر اسکے پانچ سالہ بیٹے مزمل کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے شور پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے نارنگ منڈی کے گائوں کھنڈہ کی 25 سالہ لڑکی شہناز بی بی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعدازاں اسے قتل کر کے نعش نور پور سیفن میں پھینکنے کے المناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے وہ مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ترین کارووائی کریں اور مقتولہ کے قاتلوں کو آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتارکیا جائے۔ شیخوپورہ اور دیگر اعلی پولیس حکام بھی تھانہ نارنگ منڈی پہنچ گئے مدعیہ صدیقہ بی بی نے ڈی پی او کے رو برو بیان دیا مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ سب انسپکٹر جاوید گورایہ کی نااہلی کے باعث درج نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مقتولہ موت کے منہ میں چلی گئی مدعیہ کا بیان سن کر ڈی پی او آبدیدہ ہوگئے۔ علاوہ ازیں نمائندہ خصوصی اور نامہ نگاران کے مطابق فیصل آباد، چیچہ وطنی، چناب نگر، جھنگ میں 2 لڑکیوں، 2 بچوں، سرگودھا میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا۔فیصل آباد میں ساندل بار کے علاقے میں نوجوان نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک نمبر 57/ ج۔ب کے ناظر حسین کا بیٹا فیضان گلی میں کھیل رہا تھا ملزم سیف اللہ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چناب نگر کے وقاص احمد نے پولیس کو بتایا غلام مصطفی عرف کاکا بٹ جس کی آئل ایجنسی ہے اس نے میرے ساتھ رات کی تاریکی میں زبردستی زیادتی کی ہے۔ سرگودھا میں سات سالہ بچی سے زیادتی، متاثرہ بچی کی والدہ کو ملزم نے کئی دن تک گھر میں محبوس کئے رکھا۔ تھانہ سیٹلایٹ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ غنی پارک کی صغراں بی بی جسکا خاوند نابینا ہے مزدوری کیلئے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔ ملزم راشد نے اسکی سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت غیر ہونے پر نجی ہسپتال سے علاج کرواتا رہا اور خاتون کو اپنے ہی گھر میں قید کر کے دھمکاتا رہا۔ چیچہ وطنی میں نواحی گائوں 44/12-L کے اسحاق کی بہو روبینہ شبنم بیوہ پرویز اختر احمد کو نواحی گائوں 32/12-L کے علی اصغر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ تین ماہ قبل اس وقت اغواء کر لیا تھا جب وہ رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں جا رہی تھی، اصغر علی اسکے ساتھ تین ماہ تک زبردستی زیادتی کرتا رہا۔ جھنگ میں موضع مکھیانہ میں عنصر اقبال، امان اللہ اور منظور حسین وغیرہ نے مبینہ طور پر جواں سالہ (الف، پ) کو اغوا کیا اور بعدازاں عنصر اقبال (الف۔ پ) کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
زیادتی