• news

’’ایم کیو ایم کا جلسہ‘‘کل کا دن دہشت گردوں پر بھاری پڑے گا: خالد مقبول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ افواج سے اظہار یک جہتی کی ذمہ داری ایک بار پھر ایم کیو ایم نے لی ہے کل یہ محسوس ہونا چاہئے کہ عوام فوج کے ساتھ کھڑی ہے، لاکھوں افراد افواج پاکستان کی حمایت میں کھڑے نظر آئیں گے، لاکھوں افراد کی منظم افطاری ورلڈ ریکارڈ بن سکتی ہے، جناح گرائونڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج دہشت گردی اور جہالت کے خلاف لڑ رہی ہے، جنگ دین اسلام کو بدنام کرنے والوں کے خلاف ہے، کل 6جولائی کا دن دہشت گردوں پر بھاری پڑے گا، کل افواج اور دنیا کو پیغام دیں گے کہ عوام دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن