سفری پابندیوں کے پیش نظر سعودی عرب نے ایک کروڑ 45 لاکھ پولیو ویکسین پاکستان پہنچا دی
اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان میں سفری پابندیوں کے پیش نظر سعودی عرب نے 1 کروڑ 45 لاکھ پولیو ویکسین پاکستان پہنچا دی ہے جو صوبوں کو بھی دی جائیں گی۔ وزارت صحت نے سعودی عرب کی طرف سے بھجوائی گئی پولیو ویکسین موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور اس ضمن میں کہا ہے کہ وزارت قومی صحت کو سعودی عرب کی طرف سے تحفے میں دی گئی 1 کروڑ 45 لاکھ پولیو ویکسین موصول ہو گئیں۔ یہ ویکسین 2014ء سے جون 2015ء تک کیلئے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کافی ہو گی۔ پولیو ویکسین ملک بھر کے 13 ائرپورٹس، 3 بندرگاہوں، 7 بارڈرز پر بھی پہنچائی جائیں گی۔ ویکسین کا صوبوں میں ترسیل کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہو جائیگا۔ پولیو ویکسین روزانہ 27 ہزار بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو فراہم کی جائے گی۔
پولیو ویکسین