• news

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں تحریک انصاف کے مراد سعید اور ارسلان افتخار میں ہاتھا پائی اینکر پرسن کو پروگرام ختم کرنا پڑا

اسلام آباد (آئی این پی+ اے پی اے) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید اور سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے درمیان ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران شدید تلخی اور ہاتھا پائی ہوگئی جس کی وجہ سے شو کے اینکر پرسن کو پروگرام ختم کرنا پڑ گیا۔ ارسلان کے عمران پر الزامات کے نتیجہ میں مراد سعید آگ بگولا ہو گئے جس پر شدید تلخ کلامی ہو گئی۔ اے پی اے کے رابطہ کرنے پر سینئر صحافی ابصار عالم کا کہنا تھا کہ پروگرام میں کسی نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا البتہ دونوں کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ٹاک شو جھگڑا

ای پیپر-دی نیشن