• news

رمضان بازاروں سے عام آدمی روزانہ 50 روپے بھی بچا لے تو کامیابی ہو گی: ڈاکٹر فرخ جاوید

لاہور (نیوز رپورٹر) رمضان بازاروں سے عام آدمی روزانہ 50 روپے کی بھی بچت کر لے تو یہ ہماری کامیابی ہو گی۔ رمضان بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ساڑھے تین سو سے زائد رمضان بازار قائم کر دیئے گئے جس کیلئے پنجاب حکومت پانچ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متوسط طبقے کے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی مشینری متحرک کر دی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے بھلوال، کوٹ مومن، سرگودھا سٹی اور خوشاب میں قائم رمضان بازاروں کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن