• news

ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کی پی پی ٹی ایف سی کی ابتدائی ریٹنگ کا تعین

کراچی(کامرس رپورٹر) کریڈٹ ریٹنگ کمپنی جے سی آر -وی آئی ایس نے ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ کے 500ملین روپوں کے تجویز کردہ (PPTFC)پرائیویٹ پلیسڈ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ کیلئے ابتدائی طورپر 'AA-'(ڈبل اے مائنس) کی ریٹنگ متعین کی ہے۔ اس ریٹنگ پر عمومی نقطہ نظر مستحکم ہے۔تجویز کردہ ٹی ایف سی اشو کی معیاد 6ماہ ہوگی۔ ٹی ایف سی اشو سے حاصل شدہ منافع ‘عمدہ ریٹنگ کے حامل بینک سے ٹرم ڈپازٹ سرٹیفکیٹ کے حصول پر صرف کئے جائیں گے ‘جسے کریڈٹ لیٹر کے لئے ممکنہ خسارے کی تلافی کے طورپر استعمال کیاجاسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن