کروڑوں روپے کا فراڈ ، سابق اے جی زاہد رشید کیخلاف انکوائری شروع
لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے گذشتہ روز سابق اے جی پنجاب زاہد رشید پر عائد کروڑوں روپے کے فراڈ کی انکوائری کا آغاز کر دیا ۔ اے جی پنجاب زاہد رشید پر الزام ہے کہ انہوں نے قوی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے جعلی فرم بنا کر 9 کروڑ 25 لاکھ روپے کے بل کی منظوری دے دی تھی جسے ان کی جگہ تعینات ہونے والے اے جی پنجاب سید غضنفر مہدی نے منسوخ کر دیا ۔ واضح رہے کہ کنٹرولر جنرل اکائونٹس نے بھی اس فراڈ کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کی جو 7جولائی سے انکوائری شروع کرے گی ۔