....گیس نرخوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے‘ مسترد کرتے ہیں: پیاف
لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف نے گیس کے نرخوں میں 14 فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے گیس کمپنی اور اوگرا کے اس اقدام کو صنعت عوام اور حکومت دشمنی قرار دیا ۔چیئرمین ملک طاہر جاوید اور سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ نے کہا کہ صنعت کو گیس دی نہیں جا رہی جس کی وجہ سے ایک سو سے زیادہ ٹیکسٹائل یونٹ بند ہو چکے ہیں ۔ دیگر صنعتی یونٹو ں کی پروڈکشن محدود ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوڈ پراسسنگ گھی اور متعدد دیگر مسلسل پراسس کے یونٹ لکڑیاں جلا رہے ہیں ۔ اس کی وجہ سے لکڑی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے ۔ فرنیچر اور لکڑی سے متعلقہ دیگر کارخانے بند ہونے لگے ہیں جس کی وجہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے انہوںنے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ رمضان میں عوام کے لیے سحری و افطاری بنانا مشکل نہیں ناممکن ہو چکا ہے ۔